شہرمیں تندوتیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی

مختلف علاقوں بالخصوص مضافاتی علاقوںمیں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں


Staff Reporter December 14, 2022
منگل کوکم سے کم پارہ16.5اورزیادہ سے زیادہ 28.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا فوٹو:فائل

شہر میں بلوچستان کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی میں تندوتیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی،منگل کو پارہ 16.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، منگل کو دن بھر سمندری ہوائیں معطل رہیں جبکہ شہر بلوچستان کی شمال مشرقی تندو تیز ہواؤں کے زیراثر رہا مختلف علاقوں بالخصوص مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی،ہواؤں کی سمت شمال مغربی(کوئٹہ)کی جانب ہونے کے سبب خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے،محکمہ کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران موسم خشک جبکہ رات کو خنک اور قدرے ٹھنڈا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے