بھارت میں معمر شخص بس کی زد میں آکر بھی موت سے بال بال بچ گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
فوٹو : ویڈیو سے لیا گیا اسکرین گریب

فوٹو : ویڈیو سے لیا گیا اسکرین گریب

 ممبئی: بھارت میں ایک معمر شخص سڑک عبور کرتے ہوئے بس کی زد میں آکر بھی موت سے بال بال بچ گیا، معمر شخص کی بس سے ٹکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی شہر ممبئی میں یہ حادثہ پیش آیا جہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں دکھایا گیا کہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص سڑک عبور کرنے کی کوشش میں بس کی زد میں آکر نیچے گر جاتا ہے اور بس اوپر سے گزر جاتی ہے لیکن خوش قسمتی سے اس شخص کو کوئی زخم بھی نہیں آتا۔

معمر شخص کو بس کے نیچے جاتے ہوئے دیکھ کر دیگر کار ڈرائیور چیخنا شروع کر دیتے ہیں جس پر ڈرائیور فوراً بس روک کر دروازہ کھول کر دیکھتا ہے کہ آیا وہ شخص زندہ ہے یا نہیں۔

معجزانہ طور پر، معمر شخص بس کے پیچھے سے نکلتے ہوئے نظر آیا جبکہ ویڈیو کے آخر میں ڈرائیور کی طرف چلتے ہوئے بھی نظر آیا۔

واقعے سے متعلق ابھی تک کوئی پولیس مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔