- نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں، ہیڈکوچ قومی ٹیم
- مشتاق احمد بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
- متحدہ عرب امارات میں شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج
- ملت ایکسپریس میں تشدد کیس، جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی
- حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں
- پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
- آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی
- محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی
- ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
- حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
- عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتادیا
- پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل
- شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کا بھارت جانے سے انکار، تحفط فراہم کرنے کا مطالبہ
- کراچی: آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی، نان اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی
- صدر زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، شہلا رضا
- کور کمانڈرز کانفرنس کا مسلح افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی پر اتفاق
- عدالت کے حکم پر لاہور میں حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں کھانا فراہم کیا جانے لگا
- پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ
- غیر ازدواجی تعلقات؛ بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا
ملائیشیا؛ لینڈ سلائیڈنگ میں 23 افراد جاں بحق اور 10 تاحال لاپتہ
کوالا لمپور: ملائیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے اب تک 23 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ مزید 10 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 65 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک علاقے میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا بڑا تودہ مکانات پر گر گیا۔
امدادی کاموں میں 130 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تودہ گرنے سے کئی گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے جس کے ملبے میں 90 سے زائد افراد دب گئے۔
ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے 62 افراد کو بحفاظت نکال لیا جن میں سے 13 کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 23 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ملبے تلے اب بھی 10 افراد دبے ہوئے ہیں۔
لاپتہ 10 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلسل اور غیر متوقع بارشوں کے باعث ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
کل رات مسلسل بارشوں اور پہاڑوں سے سے اترنے والے پانی کے باعث ریسکیو آپریشن چار گھنٹے معطل رہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔