پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کام شروع ہے، پرویز الہیٰ کا جواب

ویب ڈیسک  اتوار 18 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

عمران خان کے خطاب کے بعد زمان پارک سے روانگی کے وقت صحافیوں سے مختصر گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’اسمبلی توڑنے کے اعلان پر مطمئن ہوں، ہمارا بڑا پرانا تعلق ہے اور ہماری سپورٹ بھی ساتھ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اعلان پر سب مطمئن ہیں۔

کتنی سیٹوں پر آئند الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سوال پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ ’ابھی تو کام شروع ہے، ابھی بات چلے گی‘۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے 6 دن تاخیر کیوجہ بتا دی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے جمعے 23 دسمبر کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ہم 123 اراکین قومی اسمبلی جائیں گے اور استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر سے منظوری کا مطالبہ کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔