سانگھڑ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

سانگھڑ: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جہاں ابتدائی طور پر 2 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور 13 لاکھ مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔