سابق ڈی جی پارکس کراچی بھی نیب ترامیم سے فیضیاب ریفرنس واپس

احتساب عدالت کے جج نے ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا


ویب ڈیسک December 22, 2022
سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی نے نیب ریفرنس کو چیلنج کیا گیا تھا (فوٹو فائل)

سابق ڈی جی پارکس کراچی کو بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ مل گیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس واپس بھیج دیا۔

احتساب عدالت میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے لیاقت قائم خانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی جانب سے نیب ریفرنس کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر احتساب عدالت نے ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مقبول خبریں