بائیکاٹ مہم کے باوجود فلم ’پٹھان‘ کے دونوں گانے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

’بے شرم رنگ‘ کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور یہ یوٹیوب پہلی پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے


ویب ڈیسک December 23, 2022
’جھومے جو پٹھان‘ کو صرف ایک دن میں 20 ملین ویوز مل گئے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کے دونوں گانے ریلیز کے بعد یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے۔

آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیے گئے دونوں گانے اس وقت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی میوزک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔

گانے'بے شرم رنگ' کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور یہ یوٹیوب کی میوزِک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے۔



'جھومے جو پٹھان' کو صرف ایک دن میں 20 ملین ویوز مل گئے ہیں اور یہ میوزک کیٹیگری میں 9 ویں پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے۔



شاہ رخ خان کی نئی فلم اگلے ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس کا ٹیزر اور پھر اس کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی فلم سے متعلق تنازعات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور انتہاپسندوں نے انہیں نشانے پر لے رکھا ہے۔

فلم 'پٹھان' میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے