خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

کے پی حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا حکم جاری کردیا


ویب ڈیسک December 24, 2022
(فوٹو : فائل)

کے پی حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے میدانی علاقوں میں تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختوخوا نے صوبے کے تمام میدانی علاقوں میں پیر 26 دسمبر سے ایک ہفتے کی موسم سرما کی تعطیلات دینے کے احکامات جاری کردیے۔

سیکریٹری تعلیم کے پی کی طرف سے واٹس ایپ پیغام میں کہا گیا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سمر زون میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حکم نامے کے بعد صوبے کے تمام میدانی علاقوں میں پیر 26 دسمبر سے یکم جنوری تک تمام اسکولز بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے