سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1927 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200روپے اور 1029روپے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 200 جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 160494 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2080روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1783.26 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔