یوٹیلٹی اسٹور پر قطار میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

53 سالہ محمد سہیل ساندہ کے علاقے میں گھریلو سامان خریدنے آیا تھا کہ طبیعت اچانک بگڑ گئی


ویب ڈیسک January 23, 2023
پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کردی

یوٹیلٹی اسٹور میں سامان کی خریداری کے لیے قطار میں کھڑا شخص اپنی باری آنے سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سستا آٹا خریدنے کی خواہش، مزدور باپ جاں بحق، بچی سمیت 3 خواتین زخمی

صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ساندہ میں یوٹیلٹی اسٹور میں قطار میں سامان خریدنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ محمد سہیل گھریلو سامان کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی اسٹور آیا ہوا۔

دوران خریداری محمد سہیل کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔

مقبول خبریں