امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا عمران خان

پٹرول، گیس اور ڈالر کی قیمت میں اضافے اور منی بجٹ سے مہنگائی میں 35 فیصد تک غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے، عمران خان


ویب ڈیسک January 29, 2023
(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کچل ڈالا، پٹرول، گیس، بجلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی 35 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور ڈالر کو 262.6 روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا ہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ اب 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں