پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 20 مارچ 2023
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کراچی میں ہوں گے:فوٹو:فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کراچی میں ہوں گے:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز لاہور سے ہوگا جہاں 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی اسٹیڈیم  چوتھے اور پانچویں ٹی 20 میچز کی میزبانی  کرے گا جو20 اپریل اور 24 اپریل کو ہوں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1637684560736468992?s=20

سیریز کا پہلا ون ڈے 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں گے جہاں 30 اپریل، 3 مئی، 5 اور7 مئی کو ون ڈے میچز ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔