توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2023
عمران خان کی نیب میں طلبی کا یہ دوسرا نوٹس ہے:فوٹو:فائل

عمران خان کی نیب میں طلبی کا یہ دوسرا نوٹس ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیب نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں عمران خان کو نیب راولپنڈی میں کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔