جو بل ادا کرے گا صرف اسے بجلی ملے گی عابد شیر علی کا بجلی چوروں کیخلاف اعلان جنگ

بجلی چوری کے قانون کا اطلاق پورے ملک میں لاگو ہو گا،وزیرمملکت برائے پانی و بجلی


INP April 16, 2014
بجلی چوری کے قانون کا اطلاق پورے ملک میں لاگو ہو گا،وزیرمملکت برائے پانی و بجلی۔ فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہاہے کہ ملک سے بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے لیکن جب بجلی چوروں کے خلاف بات کرتا ہوں تو کچھ لوگوں کو بخار چڑھ جاتا ہے۔

بجلی چوری کے قانون کا اطلاق پورے ملک میں ہو گا، صرف بل ادا کرنے والوں کو بجلی دینگے۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بجلی چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے قانون کا اطلاق پورے ملک میں لاگو ہو گا،علاوہ ازیں وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم تمام صوبوں خصوصاً سندھ کی مشاورت سے سورج غروب ہونے کے بعد تمام تجارتی مارکیٹیں بند کرنے کافیصلہ کریں گے اوراس سلسلے میں کام ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں