آرمی چیف نے فوجی افسران جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا

فوجی اعزازات وصول کرنیوالے فوجی جوانون کی بڑی تعداد اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی


Numainda Express April 16, 2014
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی افسر کو ملٹری اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانون کو ملٹری اعزازات سے نوازا۔

اس سلسلے میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فوجی اعزازات وصول کرنیوالے فوجی جوانون کی بڑی تعداد اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں 10 افسروں اور 20 سپاہیوں کو تمغہ بسالت، 22 افسروں کو ستارہ امتیاز اور 3 فوجیوں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا۔ شہداء کے میڈلز انکے اہلخانہ نے وصول کیے۔ ان اعزازات کا اعلان صدر مملکت نے یوم پاکستان پر کیا تھا۔

مقبول خبریں