- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے
لاہور: محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے، عبوری ہیڈ کوچ کے بجائے بیٹنگ کوچ بنائے جانے والے سابق کپتان اسکواڈ کے ساتھ شارجہ نہیں گئے۔
سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے دور میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے محمد یوسف کے حوالے سے گزشتہ دنوں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی رہیں، افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ان کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی بات 13مارچ کو سامنے آئی، مگر ایک روز بعد ہی مختلف ہوگئی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا تو بطور ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا نام درج تھا، یوسف کا کردار بیٹنگ کوچ کا ہی رکھا گیا، اس فیصلے پر حیرت کا اظہار بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟
گزشتہ روز پاکستانی اسکواڈ کی یواے ای روانگی سے قبل اچانک یہ اطلاع سامنے آئی کہ محمد یوسف نجی مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے ہیں، عبدالرحمان ہی بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ ثقلین مشتاق کی رخصتی کے بعد عبوری تقرریوں سے کام چلایا جارہا ہے،بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا خلا پُر کرنے کیلیے عمرگل کو لایا گیا ہے، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کے ساتھ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو برقرار رکھا گیا تھا مگر انھوں نے ٹور پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو نئے پاکستانی ٹیلنٹ کا خوف ستانے لگا
عام طور پر معاون اسٹاف کا تقرر پہلے کرکے اسکواڈ کی تشکیل میں کپتان اور کوچ سے بھی مشاورت کی جاتی ہے، اس بار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کے اگلے روز کوچز کی فہرست جاری ہوئی۔
میڈیا کانفرنس میں اس حوالے سے سوال پر ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ ہم نے تو عبوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں،اگر مستقل ہوتے تو شاید یہ سوال پوچھنا زیادہ مناسب ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔