واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2023
واٹس ایپ نے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے نئی سہولیات پیش کردی ہیں جن میں سب سے اہم فیچر ویڈیو کانفرنس کا ہے۔ فوٹو: فائل

واٹس ایپ نے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے نئی سہولیات پیش کردی ہیں جن میں سب سے اہم فیچر ویڈیو کانفرنس کا ہے۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: میٹا کمپنی نے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے کچھ نئی سہولیات پیش کی ہیں جن میں انٹرفیس اس طرح بدلا گیا ہے کہ آپ کثیر افراد کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں اور واٹس ایپ ویڈیو کانفرنسنگ میں کئی افراد شامل ہوسکتے ہیں۔

اب کئی افراد کی ویڈیو کال سے ایک ساتھ آٹھ افراد جبکہ آڈیو کالز سے 32 افراد کانفرنس کال کرکے تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ تاہم اسے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے واٹس ایپ ورژن کو تیز رفتار لوڈنگ کے قابل بنایا گیا ہے اور یہ ہموار انداز میں کام کرتا ہے۔ دوسری جانب ایک سے زائد ڈیوائس سنکنگ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اسی طرح پری ویوز دیکھنے اور اسٹکرز کی صلاحیت کو بھی بڑھا گیا ہے۔

تاہم میٹا نے کہا ہے کہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ میٹنگ میں اوتار اور تھری ڈی ماڈل موجود نہیں ہوں گے۔ لیکن میٹا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ جلد اینڈروئڈ ٹیبلٹ کے لیے بھی واٹس ایپ کا نیا ورژن پیش کرے گا جس میں دیگر نئی سہولیات رکھی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔