پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2023
( فوٹو: فائل)

( فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرین کیلیے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ نادر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر میجر جنرل ریٹائرڈ نادر خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان امن کو سپورٹ کرتا ہے اور مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔