فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارک باد

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو اتحادیوں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی


ویب ڈیسک March 31, 2023
فوٹو فائل

جمیعت علما اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عدالتی قانون میں اصلاحات کا بل منظور ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں اُن کا استقبال مسلم لیگ ن کے صدر نے کیا۔

دونوں رہنماؤں کی بیٹھک میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور

مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں