اقوام متحدہ؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کی غیرقانونی نمائش رکوا دی

خالد محمود  اتوار 2 اپريل 2023
پاکستانی مشن نے یواین انتظامیہ سے معاملہ اٹھایاتوبنگلہ دیشی مشن نے تصاویرڈیلیٹ کردیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی مشن نے یواین انتظامیہ سے معاملہ اٹھایاتوبنگلہ دیشی مشن نے تصاویرڈیلیٹ کردیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کی غیرقانونی نمائش رکوا دی۔

مارچ کو بنگلہ دیشی اور بھارتی اخباروں نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ نام نہاد بنگلہ دیشی نسل کشی پر اقوام متحدہ میں تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے مستقل مشن نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھایا، نتیجتاً بنگلہ دیشی مشن کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے نمائش کی تصاویر ڈیلیٹ کرنی پڑی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نمائش کی کسی طور سے اقوام متحدہ سے توثیق نہ ہو۔

30 مارچ کو بنگلہ دیشی اور بھارتی اخباروں نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ نام نہاد بنگلہ دیشی نسل کشی پر اقوام متحدہ میں تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے، اس موقع پر پاکستان کے مستقل مشن نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھایا پاکستانی مشن کے اہلکاروں نے موقف پیش کیا کہ یہ تصویری نمائش غیر قانونی ہے کیونکہ یہ ایسی جگہ پر کی جا رہی ہے جہاں اقوام متحدہ کے قوائد لاگو ہوتے ہیں۔

پاکستانی مشن کے اہلکاروں نے اقوام متحدہ کی انتظامیہ کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے قوائد ایک ملک کو دوسرے ملک کے خلاف پراپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتے اقوام متحدہ کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ تصویری نمائش متنازعہ ہے۔

پاکستانی مستقل سفیر منیر اکرم نے معاملہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے سامنے بھی پیش کیا نتیجتا بنگلہ دیشی مشن کو اپنے ٹویٹر اکانٹ سے نمائش کی تصاویر ڈیلیٹ کرنی پڑی۔

اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ نمائش کی کسی طور سے اقوام متحدہ سے توثیق نہ ہو۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔