ٹک ٹاک نے ’فار یو‘ فیڈ کو ریفریش کرنے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرا دیا

اس سہولت کے تحت صارفین ناپسندیدہ ویڈیوز کو فلٹر کرسکیں گے جس کے بعد وہ ٹائم لائن پر ظاہر نہیں ہوں گی


ویب ڈیسک April 03, 2023
فوٹو فائل

مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے 'فار یو فیڈ' نامی فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا جس کے تحت صارفین کو اپنی فیڈ کو ریفریش کرنے کی خاص سہولت حاصل ہوگی۔

ٹک ٹاک کے مطابق فیچر کے بعد صارف کو یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ اپنی فیڈ پر نظر آنے والی ناپسندیدہ ویڈیوز کو ہٹا سکیں۔ یہ نیا فیچر ٹک ٹاک کی جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ صارفین خود اظہار کے قابل بنانے کے ساتھ ایک پر لطف تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

'فاریو' فیڈ ایک ایسا فیچر ہے جو ٹک ٹاک صارفین کو کانٹینٹ، کری ایٹرز، کمیونٹیز اور مصنوعات کا تنوع دریافت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اُن کے فیڈز پر کچھ ایسی ویڈیوز یا کانٹینٹ آجاتا ہے جو اُن کی مرضی یا پسند کے مطابق نہیں ہے۔

اس صورت حال سے نمٹنے کی غرض سےٹک ٹاک صارفین کے لیے 'فار یو' فیڈ کی تجاویز کو ریفریش کرنے کاایک نیا طریقہ متعارف کرایا جس سے وہ کانٹینٹ کو اس طرح دیکھ سکتے ہیں جیسے اْنھوں نے ٹک ٹک کے لیے ابھی سائن اپ کیاہو۔

 

صارف کی جانب سے منتخب کیے جانے والے آپشن کے بعد اُس کی ٹائم لائن پر اُسی طرح کی ویڈیوز آئیں گی جس کا وہ انتخاب کرے گا۔

ریفریش کرنے کا فیچر فعال کرنے سے ایسی کوئی بھی ترتیبات مسترد نہیں ہوں گیں جنھیں استعمال کرنے والے پہلے ہی ان اکاؤنٹس کو فعال کرنے یا ان پر اثر انداز ہونے کے لیے منتخب کیے ہوں اور جنھیں وہ پہلے ہی فالو کر رہے ہیں۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک صارفین کو تفریحی فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے اور اپنے پلیٹ فارم پر موجود صارفین کے تحفظ کیلیے متعدد طریقے اپنا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے نامناسب کانٹینٹ کو ہٹا کر فلٹر کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک ان کوششوں کو جاری رکھے گا کیوں کہ یہ کانٹینٹ کے تنوع کی تجویز کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ نئے اور باصلاحیت صارفین کو بھرپور موقع فراہم کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں