ہدایتکار نبیل قریشی کا عید کی 5 چھٹیاں دینے پر حکومت پر طنز
بھئی ماشاللہ اتنی ترقی ہو رہی ہے - اس پر اتنی چھٹیاں تو بنتی ہیں، نبیل قریشی
پاکستان شوبز کے ہدایتکار نبیل قریشی نے حکومت کی جانب سے عید کی 5 دن کی چھٹیوں کے اعلان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
نبیل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری پر عید کی 5 چھٹیوں کی خبر شیئر کرتے ہوئے حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اتنی ترقی کر رہا ہے چھٹیاں تو بنتی ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'بھئی ماشاللہ اتنی ترقی ہو رہی ہے - اس پر اتنی چھٹیاں تو بنتی ہیں۔'
یاد رہے کہ ہدایتکار نبیل قریشی سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور اپنے سیاسی معاملات پر ی رائے کا کھل کر اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔