کومل رضوی نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کر دیں
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کومل رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی اور ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں کومل رضوی کو شادی کے سُرخ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دولہا نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کومل رضوی سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں کومل رضوی امریکہ میں مقیم سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔
علی اُپل آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں سے ایک شمار کئے جاتے ہیں۔
یہ کومل رضوی کی دوسری شادی ہے انہوں نے 2019 میں اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔