یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اوگرا اس حوالے سے سمری جلدوزارت پٹرولیم کو ارسال کریگا۔


INP April 22, 2014
اوگرا اس حوالے سے سمری جلدوزارت پٹرولیم کو ارسال کریگا۔ فوٹو: فائل

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔

اوگرا اس حوالے سے سمری جلدوزارت پٹرولیم کو ارسال کریگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں کمی سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں 1روپیہ فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ22پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 1روپیہ 33پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ 20پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی جائیگی۔

مقبول خبریں