کینسر سے شفایاب مریض نے کیلوں والے تختے پر 12 گھنٹے کھڑے رہ کر ریکارڈ بنادیا

لبنان کی رامی ناؤوس نے اپنی عزم و ہمت سے کینسر کو شکست دی اورعوامی آگہی کے لیے کیلوں پر کھڑے رہے


ویب ڈیسک May 23, 2023
رامی ناؤوس نے کیلوں والے تختے پر مسلسل 12 گھنٹے کھڑے رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: فائل

اپنی غیرمعمولی ہمت اور عزم سے سرطان کو شکست دینے والے لبنانی شخص نے اب کیلوں والے تختے پر 12 گھنٹے سے زائد کھڑےہوکر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو وہ خود کو مضبوط دکھانا چاہتے تھے تو دوسری جانب سرطان کا شعور بھی بیدار کیا۔

رامی ناؤوس کے اس کام کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی سند سے نوازا ہے۔ رامی چاہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ برفباری والے مقام پر ننگے پیر نصف میراتھن ( قریباً 20 کلومیٹر) تک دوڑنا چاہتے ہیں۔ لیکن اب انہوں نے کل 12 گھنٹے 12 منٹ اور 8 سیکنڈ تک کیلوں سے بھرے تختے پر ننگے پیر پر کھڑے ہوکر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رامی کی شاندار کامیابی زندگی کی حساسیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور زندگی کے ہرلمحے کی قدر کرنا ضروری ہے۔



رامی طویل عرصے تک سرطان سے لڑتے رہے اور ان کا کہنا ہے کہ دماغی قوت اور اندرونی برداشت سے ہی وہ اس جان لیوا مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل وہ لبنان کے ساحلوں پر 26 میل برہنہ پا چلتے رہے تاکہ عوام میں کینسر سے آگہی فراہم کی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں