پنجاب حکومت کا اداکار راشد محمود کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیکریٹری اطلاعات پنجاب


Mian Asghar Saleemi May 25, 2023
فوٹو اسکرین گریپ / فائل

حکومت پنجاب نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

حکومت پنجاب نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری کا نوٹس لے لیا، صوبائی وزیر عامر میر نے وزارت اطلاعات و نشریات کو سینئر اداکار کا علاج سرکاری خرچ پر ہنگامی بنیادوں میں کرانے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ راشد محمود ہمارے سینئر اداکار ہیں، ان کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی، وزارت اطلاعات و نشریات پنجاب کوسینئر اداکار راشد محمود کا علاج کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب علی نواز ملک کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر عامر میر کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد راشد محمود کا علاج ترجیح بنیادوں پر کروایا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ سینئر اداکار راشد محمود کو تیسری بار دل کا دورہ پڑا، انہوں نے اپنی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی-اپنے پیغام میں راشد محمود نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر اطلاعات سے سرکاری خرچ پر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی تھی-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے