عامر خان کی فاطمہ ثناء شیخ کے ہمراہ ’پیکل بال‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

2016 کی فلم دنگل کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عامر اور فاطمہ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2023
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی اپنی مبینہ گرل فرینڈ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اور فلم دنگل میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ پکل بال کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی نے چُھپ کر بنائی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)




2016 کی اس فلم کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جبکہ کئی مرتبہ ان کی شادی کی افواہیں بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ دنگل میں فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کی بڑی بیٹی کا کردار نبھایا تھا تاہم کہا جارہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی قریبی تعلقات استوار ہوگئے تھے یہ بات تب واضح ہوئی جب انہیں کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں