عاصم عباسی کی نئی ہارر کامیڈی سیریز ’کاؤنٹ عبداللہ‘ ریلیز کیلئے تیار
عاصم عباسی اسے قبل زی فائیو کیلئے معروف ویب سیریز ’چڑیلز‘ اور 2018 میں فلم ’کیک‘ بنا چکے ہیں
پاکستان نژاد برطانوی فلمساز عاصم عباسی 'کاؤنٹ عبداللہ' کے نام سے ایک ہارر کامیڈی سیریز بنارہے ہیں۔
عاصم عباسی نے اپنی نئی ہارر کامیڈی سیریز کے پوسٹر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے آئی ٹی وی ایکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
'کاؤنٹ عبداللہ' میں آرین نائیک، جیمی ونسٹن، نینا واڈیا سمیت متعدد نامور فنکار شامل ہیں۔
ہارر کامیڈی سیریز کے چھ حصے ہوں گے اور اس کی کہانی ایک مسلمان نوجوان عبداللہ خان کے گرد گھومتی ہے جو وجودی بحران میں مبتلا ہے۔
عبداللہ کی زندگی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب اسے ایک شرارتی بھوت کاٹ لیتا ہے اور وہاں سے ایک تھرل اور کامیڈی کا سفر شروع ہوتا ہے۔
عاصم عباسی اسے قبل زی فائیو کیلئے معروف ویب سیریز 'چڑیلز' اور 2018 میں فلم 'کیک' بنا چکے ہیں۔