کیا ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا تیسرا پارٹ آئے گا ارشد وارثی نے بڑی خبر شیئر کردی

’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ 2003 میں ریلیز کی گئی اور اس سے سنجے دت اور ارشد وارثی کے کیریئر کو بڑی اڑان ملی تھی


ویب ڈیسک June 25, 2023
فوٹو : یوٹیوب

بھارتی اداکار ارشد وارثی کو بلاک بسٹر فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' میں سرکٹ کے کردار سے عالمی شہرت ملی اور انہوں نے اب فلم کے تیسرے پارٹ کے متعلق مداحوں کو بڑی خبر سے آگاہ کیا ہے۔

'منا بھائی ایم بی بی ایس' اور 'لگے رہو منا بھائی' کے بعد مشہور کامیڈی فرنچائز کے مداح تیسرے حصے کا انتظار کررہے ہیں لیکن اس کے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد وارثی نے بتایا کہ ان کے خیال میں تیسرے پارٹ کے بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عجیب بات یہ ہے کہ ایک ڈائریکٹر فلم بنانا چاہتا ہے، پروڈیوسر اسے پروڈیوس کرنا چاہتا ہے اور شائقین فلم دیکھنا چاہتی ہیں اور اداکار کام کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر بھی یہ فلم نہیں بن رہی۔

اداکار کے مطابق راجکمار ہیرانی ایک پرفیکشنسٹ ہیں، ان کے پاس تینوں پارٹ کے اسکرپٹس موجود ہیں لیکن وہ تیسرے پارٹ سے مطمئن نہیں ہیں، اور جب تو وہ سو فیصد مطمئن نہ ہوں وہ فلم نہیں بنائیں گے۔

واضح رہے کہ 'منا بھائی ایم بی بی ایس' 2003 میں ریلیز کی گئی اور اس سے سنجے دت اور ارشد وارثی کے کیریئر کو بڑی اڑان ملی تھی۔

مقبول خبریں