راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں عید پارٹی کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم علی عرف گندا موقع سے فرار ہوگیا، پارٹی میں شریک تین خواتین اور تین مردوں نے مبینہ شراب نوشی کررکھی تھی، دونوں زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں تین خواتین اور تین مرد عید پارٹی کررہے تھے، پارٹی کے اختتام پر ملزم علی عرف گندا نے فائرنگ کرکے خاتون نہال کو زخمی کیا جس کو بچانے کی کوشش میں اسامہ شاہ کو بھی گولیاں ماری گی۔
پولیس کے مطابق دو گولیاں اسامہ شاہ کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 نے مقامی افراد کی مدد سے دونوں زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا تھاکہ واقع کا مقدمہ زخمی اسامہ شاہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔