کراچی کے پی ٹی ملازم گھر میں قتل ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف
قتل میں گھریلو ملازم اور گھر کے کچھ لوگوں کے ملوث ہونے کا شبہ، تفتیش کے بعد صورتحال واضح ہوگی، پولیس
کیماڑی لالہ زار میں سرکاری ملازم کو گھر میں تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، اس حوالے ے ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے کیماڑی لالہ زار بنگلہ نمبر D/6 سے سرکاری ملازم کی لاش ملی، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مقتول کی شناخت 45 سالہ عتیق میمن ولد حاجی خدا بخش کے نام سے کی گئی ۔
مقتول کے سینے پر چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا جب کہ سینے پر ناخنوں کے نشانات بھی ہیں ۔ لگتا ہے کہ قتل سے قبل مقتول سے کسی نے دست درازی بھی کی تھی ۔مقتول عتیق میمن کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اسٹور انچارج ہے ۔
ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ کچھ معاملات تھے جو مقتول نے دیکھ لیے تھے جس پر قتل کیا گیا ۔ شبہ ہے کہ مقتول کے قتل میں گھریلو ملازم اور گھر کے کچھ لوگ ملوث ہیں، تاہم تفتیش کے بعد صورتحال واضح طور پر سامنے آئے گی ۔