سعودی عرب گھر میں ہونے والی آتشزدگی میں 4 بچے جاں بحق

آتشزدگی کے وقت بچے سو رہے تھے اور والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے


ویب ڈیسک July 31, 2023
گھر میں آتشزدگی الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی؛ فوٹو: العربیہ نیوز

سعودی عرب کے شہر العمران میں ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نیشنل جسٹس کلب میں فینسنگ کوچ علی بن ابراہیم العبید کے گھر میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور بچے گھر میں اکیلے تھے۔

ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ گھر کے گراؤنڈ فلور پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

house burned

فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس دوران 10 سالہ ھبہ، 9 سالہ حسین، 2 سالہ لیان اور ایک سال کا رھف جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے وقت بچے سو رہے تھے۔ چاروں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

 

مقبول خبریں