کینیڈا کے اسکولوں میں ’’ہم جنس پرستی‘‘ پڑھانے پر ہزاروں افراد کا احتجاج

یہ نہیں مانتا کہ جنسیت اور صنفی شناخت بچوں کے لیے مناسب موضوعات ہیں، مظاہرین


ویب ڈیسک September 21, 2023
—فوٹو:ایڈمیٹن

کینیڈا کے اسکولوں میں جنسی رجحان اور صنفی شناخت کے تحت آنے والے موضوعات مثلاً ''ہم جنس پرست'' سے متعلق نصاب پڑھانے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریلیوں کا اہتمام ''ون ملین مارچ فار چلڈرن'' نے کیا جس نے اپنی ویب سائٹ میں بتایا کہ ''ہم جنسی و صنفی شناخت پر مشتمل نصاب، صنفی نظریہ اور اسکولوں میں مخلوط باتھ رومز کے خلاف وکالت کررہے ہیں''۔

ایڈمونٹن میں مذکورہ گروپ کی کورآرڈینیٹر بینیتا پیڈرسن نے بتایا کہ ہم اسکولوں میں "صحت مند حدود" چاہتے ہیں اور یہ نہیں مانتا کہ جنسیت اور صنفی شناخت بچوں کے لیے مناسب موضوعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو والدین کی ترجیحات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، میری رائے میں، بچوں کو صرف مرد، خواتین اور افزائش کی حیاتیات کے بارے میں آگاہ کرنے تک محدود رہنا چاہیے، جنسیت کے دوسرے پہلو وہ اسکول سے باہر تلاش کر سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے