سنی دیول کی نئی فلم کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے 100 کروڑ کی آفر دے دی

نئی فلم کو بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان پروڈیوس کریں گے اور راج کمار سنتوشی ہدایت کاری دے رہے ہیں


ویب ڈیسک October 01, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی نئی فلم کے رائٹس کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف سو کروڑ کی ریکارڈ پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غدر اداکار کی نئی فلم کو بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان پروڈیوس کریں گے اور اسے راج کمار سنتوشی ہدایت کاری دے رہے ہیں۔

سنی دیول اور راج کمار سنتوشی نے مل کر انڈین باکس آفس کو ماضی میں مشہور بلاک بسٹر فلمیں 'گھائل' اور 'دامنی' دی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سنی دیول کے نئے فلمی پروجیکٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن اس کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اس کے رائٹس کیلئے تاریخی پیشکش کی ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف سے بڑی آفر سے ظاہر ہوتا ہے کی اس وقت بلاک بسٹر 'غدر2' کی کامیابی سے انڈسٹری میں سنی دیول کی ساکھ دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں