سعودی ایوی ایشن کی پی آئی اے کو پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر وارننگ
مجموعی طور پر 26 ائیر لائنز کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں
سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے سمیت دیگرغیر ملکی ائیرلائنز کو پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے معاملے پر وارننگ لیٹر جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے مجموعی طور پر 26 ائیرلائنز کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے۔ سعودی ایوی ایشن نے وارننگ لیٹر میں واضح کیا کہ اگر ائیرلائنز نے اپنی پروازوں کی کارکردگی بہتر نہیں کی تو موسم گرما میں ان کے سلاٹ میں کمی کردی جائے گی۔
وارننگ لیٹر میں پی آئی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی پروازوں کی وقت پر آمد اور روانگی کو یقینی بنائے۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کو جرمانے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔