دوسرا وارم اَپ میچ قومی ٹیم آج آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی

میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا


ویب ڈیسک October 03, 2023
میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم آج دوسرے وارم اَپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں وارم اَپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا۔

میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: وارم اَپ میچ؛ قومی ٹیم کے بالرز 345 کا دفاع بھی نہ کرسکے

دوسری جانب حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن کے دوران ڈائریکٹر ہیڈ مکی آرتھر نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں