بابراعظم کو عزت نہ دینے پر بہت مایوس ہوں سابق انگلش کپتان

ورلڈ کپ کے دوران کپتانی سے ہٹانے کی باتیں انکی توہین ہے، مائیکل وان


ویب ڈیسک October 31, 2023
فوٹو: ایکسپریس ویب

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ بابراعظم کو پی سی بی کی طرف سے عزت نہ دینے پر بہت مایوس ہوں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کہ شاہین آفریدی کے کپتان بننے کی افواہیں اور اسکرین شاٹس لیک ہونا بابراعظم کی توہین ہے۔ بابراعظم عالمی معیار کا بلے باز ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بھی لاجواب ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کوہلی کے ریکارڈ پر بات کرنا پروگرام ہوسٹ کو مہنگا پڑگیا

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد آپ ان کی کپتانی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں لیکن ورلڈ کپ کے دوران اس طرح کی باتیں اور اسکرین شاٹس لیک کرنا سراسر بابراعظم کی بے عزتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی خراب ہے اور مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن بن چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ساتویں نمبر پر ہے ایسے میں ناقدین کی جانب سے کپتان بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انکی ناقص کپتانی کو لیکر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے