سابق وفاقی وزیرعلی نوازاعوان نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

سابق رہنما پی ٹی آئی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی


ویب ڈیسک November 19, 2023
فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے لیے ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنےو الے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پرآگئے۔

انہوں نے لاہور میں ستحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے آئندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں عون چوہدری اورآئی پی پی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں