آئی ایم ایف کا حالیہ اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار

کی موجودہ حکومت کی پالیسیاں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں، ناتھن پورٹر


APP December 08, 2023
کی موجودہ حکومت کی پالیسیاں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں، ناتھن پورٹر۔ فوٹو: پی آئی ڈی

عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے پاکستان کے ساتھ حالیہ اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے پاکستان کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر حالیہ اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی پالیسیاں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ بات انھوں امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاسوں کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

ناتھن پورٹر نے امید ظاہر کی ہم اس بنیاد کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اورپورے پاکستان کی تعمیر کے لیے اصلاحات کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے ملک میں مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون اور پالیسیوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے