عالیہ بھٹ کی ’’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم کے ٹریلر میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون پرعکس بند کیے جانے والے مختلف مناظر کے حصے شامل کیے گئے ہیں


Showbiz Desk May 27, 2014
ممبئی: اداکار ورون دھون، اداکارہ عالیہ بھٹ اور پروڈیوسر کرن جوہر فلم ’’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب میں شریک ہیں۔ فوٹو : فائل

اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم '' ہمٹی شرما کی دلہنیا '' کے پہلے پوسٹر کے بعد پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جاری کیے جانے والے فلم کے ٹریلر میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون پرعکس بند کیے جانے والے مختلف مناظر کے حصے شامل کیے گئے ہیں۔ ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا کہ میں نے اپنی فلم ''ہمٹی شرما کی دلہنیا'' سے ''دل والے دلہنیا لے جائینگے'' کو ٹربیوٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم 11 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں