کنگنا رناوت کی فلم ’’انگلی‘‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر موخر

فلم21 نومبرکونمائش کیلیے پیش کی جائے گی،اجے دیوگن کی فلم کے باعث ریلیز موخر ہوئی، ذرائع


Showbiz Desk June 18, 2014
فلم21 نومبرکونمائش کیلیے پیش کی جائے گی،اجے دیوگن کی فلم کے باعث ریلیز موخر ہوئی، ذرائع فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم انگلی کی ریلیز ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار رینسل ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب 7 نومبر کے بجائے 21نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی واضح رہے کہ فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ سنجے دت ، عمران ہاشمی اور نیہا دھوپیا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں ابتدا میں اسے گزشتہ برس ریلیز کرنے کا پروگرام تھا مگر بعد ازاں اسے مئی2014 میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا کہا گیا کچھ ہی دنوں بعد یہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا مگر یہ بھی حتمی ثابت نہیں ہوا اور اب اسے 21 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کیاجانے کا اعلان کردیا گیا ۔

فلم کی ریلیز موخر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔زرائع کے مطابق 7نومبر کو اجے دیوگن کی ''ایکشن جیکسن'' ریلیز ہورہی ہے اور فلمساز کرن جوہر جو اجے دیوگن کی فلم سے اپنی فلم کا مقابلہ نہیں چاہتے نے ریلیز موخر کردی ہے۔

 

مقبول خبریں