نعمان اعجاز نے دوسری شادی کے اپنے بیان کو مذاق قرار دے دیا

اداکار نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک July 25, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے دوسری شادی کے اپنے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔

نعمان اعجاز نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

اب ایک تازہ بیان میں اداکار نے بتایا کہ دوسری شادی والا بیان ایک مذاق تھا جس کا مقصد تفریح کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے مذاق کو کسی نے سنجیدہ نہیں لیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا، خلیل الرحمن قمر

نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ لوگوں کا ردعمل دیکھنا چاہتے تھے اور لوگوں کو کبھی کبھی ہنسی مذاق کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

مقبول خبریں