موسلادھار بارش میں خانہ کعبہ کے طواف کے روح پرور مناظر

فرزندگان توحید نے طواف جاری رکھا اور سجدۂ شکر میں گر گئے


ویب ڈیسک August 07, 2024
موسلا دھار بارش میں فرزندگان توحید نے طواف جاری رکھا اور سجدۂ شکر میں گر گئے، فوٹو: فائل

مسجد الحرام میں تیز بارش کے باوجود فرزندگان توحید نے طواف جاری رکھا اور عبادت بھی کرتے رہے یہ روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ سمیت کئی شہروں میں باران رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مسجد الحرام میں بھی کافی دیر تک بارش ہوتی رہی۔

Rain in Khana kaaba 2

نمازیوں کی بڑی تعداد بارش سے بے نیاز اپنے رب کے حضور سجدہ میں گرے رہے اور دعاؤں مناجات کا سلسلہ جاری رہا۔ طواف کرنے والوں کی تکبیرات اور اذکار سے فضا معطر رہی۔

Rain in Khana kaaba 1

اس دوران میونسپل ادارے کے اہلکار اور مسجد الحرام کے خدمت گزار داخلی اور خارجی راستوں سے نکاس آب کے لیے سرگرم رہے تاکہ عبادت گزاروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔

Rain in Khana kaaba 3

یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات کے بقول گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں