بھارت فوجی ضروریات  کی خریداری کیلئے 17 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری

بھارتی حکومت نے بتایا کہ 99 فیصد خریداری مقامی ذرائع سے ہوگی


ویب ڈیسک September 04, 2024
بھارتی حکومت نے کہا کہ مقامی ذرائع سے خریداری ہوگی—فوٹو: فائل

بھارت کی ڈیفنس کونسل نے فوجی ضروریات کے لیے 17.3 ارب ڈالر مالیت کی خریداری کی 10 تجاویز کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی دفاع سے متعلق خریداری کی کونسل نے فوجی گاڑیوں، طیاروں اور پیٹرولنگ جہازوں سمیت فوجی ضروریات کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

بھارت کی حکومت نے بیان میں کہا کہ ان میں سے 99 فیصد خریداری مقامی ذرائع کی جائے گی۔

مقبول خبریں