انسانی جانوں کا ضیاع نیپرا نے کے الیکٹرک پرایک کروڑ روپے جرمانہ کردیا

حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث 33 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،نیپرا کا جاں بحق شہری کے ورثا کو نوکری دینے کا بھی حکم


ویب ڈیسک September 11, 2024
(فوٹو: فائل)

کرنٹ لگنے کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، نیپرا نے متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو نوکری دینے کا بھی حکم دیا۔

نیپرا نے سال 23-2022میں کرنٹ لگنے کے واقعات اور جان لیوا حادثات پر ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا نے حفاظتی اقدامات کے بارے میں کے الیکٹرک کے جواب کو بھی مسترد کردیا۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو 30 اگست 2023 شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

نیپرا نے حفاظتی اقدامات سے متعلق 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث 33 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،

نیپرا نے کے الیکٹرک کو جاں بحق ہونے والے شہری کی فیملی کو 35 لاکھ روپے ادا کرنے اور مرحوم کے خاندان میں سے ایک شخص کو نوکری دینے کا بھی حکم دیا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کے الیکٹرک دو ماہ میں حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں