حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے لبنان میں داخل ہونے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیدیا

لبنان کی سرحد عبور کرنے والی دشمن قوتوں سے ہمارے جانباز مردانہ وار مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں، ترجمان حزب اللہ


ویب ڈیسک October 01, 2024
اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے

حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہونے کے اسرائیلی افواج کے دعوے کو مسترد کردیا۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عفیف نے بتایا کہ تمام صہیونی دعوے کہ قابض اسرائیلی افواج لبنان میں داخل ہوگئی ہیں، مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

محمد عفیف نے مزید کہا کہ ابھی تک جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان دوبدو جھڑپیں نہیں ہوئیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے

حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لبنان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش یا ہمت کرنے والی دشمن قوتوں سے ہمارے جانباز مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بری افواج ٹینکوں کے ذریعے لبنان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگئے اور وہاں محدود پیمانے پر چھاپا مار کارروائی رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ مضافاتی علاقے میں 3 دیہاتوں کو خالی کروا کر ملٹری آپریشن کیا گیا جو ہدف کے حصول تک جاری رہے گا۔

دریں اثنا عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے میں داخل ہونے پر لبنانی فوج 5 کلومیٹر دوری پر پیچھے ہٹ گئیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں