پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی

پی ایچ ایف نے 69 لاکھ سے زائد بجلی کا بل ادا نہیں کیا، لیسکو


ویب ڈیسک October 12, 2024
پی ایچ ایف نے 69 لاکھ سے زائد بجلی کا بل ادا نہیں کیا، لیسکو (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بل کی عدم ادائیگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی بجلی منقطع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 69 لاکھ سے زائد بجلی کا بل ادا نہیں کیا، جس پر لیسکو کی جانب سے ایکشن لیا۔

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے دفتر کا بجلی کا بل 5 لاکھ روپے ہے، اس کی بھی بجلی کاٹی گئی ہے۔ دفاتر میں موجود اسٹاف نے بجلی کٹنے کے بارے میں پی ایچ ایف حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

امکان ہے کہ پیسوں کا بندوبست ہونے کے بعد پیر کو بل کی ادائیگی ممکن بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن کی سیکریٹری شپ؛ بیلف رانا مجاہد کی گرفتاری کیلئے پہنچ گیا

فنڈرز کی کمی کا رونا رونے والے پی ایچ ایف حکام کے مطابق بجلی بحالی کو جلد سے جلد ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے