کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 1020 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا


فوٹو- ایکسپریس نیوز

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے میمن گوٹھ میں کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرمحمد زبیر لاکھو کی سربراہی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مسلم ولد ندیم اور حامد برکی ولد امتیاز احمد خان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق ملزمان رات کے اندھیرے میں آئس کی سپلائی کرنے جارہے تھے کہ راستے میں ایکسائز نارکوٹیکس کنٹرول کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1020 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی منشیات فروش ہیں اور منشیات کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے گروہ کے دیگر مزید ساتھیوں کے نام بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے