امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے ممبئی میں دس فلیٹ خرید لیے

امیتابھ اور ابھیشیک صرف پانچ سال میں رئیل اسٹیٹ میں 200 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2024

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اب فلموں کے ساتھ کمرشل ریئل اسٹیٹ میں بھی خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک نے ممبئی میں مزید دس فلیٹ خریدے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ممبئی کے علاقے ملنڈ میں بھارتی روپے میں تقریباً پچیس کروڑ مالیت کے 10 اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔

یہ اپارٹمنٹس اوبرائے ایٹرنیا نامی پروجیکٹس میں خریدے گئے ہیں جو اوبرائے ریئلٹی کمپنی کا پروجیکٹ ہے۔

دستاویزات کے مطابق ان دس اپارٹمنٹس کا رقبہ 10,216 مربع فٹ ہے، جس میں بیس کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 8 اپارٹمنٹس کا فرشی رقبہ 1049 مربع فٹ ہے، اور ان 10 اپارٹمنٹس کےلیے 3 لاکھ روپے کی رجسٹریشن فیس کے ساتھ 1.50 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔ تمام اپارٹمنٹس 9 اکتوبر 2024 کو رجسٹر کیے گئے تھے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دس اپارٹمنٹس میں سے چار اپارٹمنٹس امیتابھ بچن نے خریدے جبکہ باقی چھ اپارٹمنٹس ابھیشیک بچن نے 14.77 کروڑ روپے میں حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے کہ امیتابھ اور ابھیشیک بچن صرف 2020 اور 2024 کے درمیان رئیل اسٹیٹ میں 200 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے