انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ روس روانہ

کراٹے یونیورس انٹرنیشنل کمپیٹیشن 8 سے 10 نومبر تک ماسکو میں کھیلا جائے گا


یوسف انجم November 05, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور:

ماسکو انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سات رکنی پاکستانی دستہ آج روس روانہ ہوگا۔

کراٹے یونیورس انٹرنیشنل کمپیٹیشن 8 سے 10 نومبر تک ماسکو میں ہوگا، پاکستان ٹیم میں دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

محمد فرحان رشید 60 کلو گرام جبکہ شمس الدین 67 کلو گرام کیٹگری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ گے۔

ایم گل 61 کلو گرام اور آرزو 68 کلو گرام ایونٹس میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔

عندلیب سندھو قومی ٹیم کی مینیجر ہوں گی، محمد ندیم کوچ جبکہ امتیاز علی بطور ریفری ایونٹ پاکستانی دستے کا حصہ ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے